ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیر امدادی نجی اسکولوں کو خصوصی پیکیج کا مطا لبہ

غیر امدادی نجی اسکولوں کو خصوصی پیکیج کا مطا لبہ

Mon, 12 Oct 2020 10:53:57    S.O. News Service

بنگلورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز)غیر امدادی پرا ئیو یٹ اسکولوں کی تنظیم کے صدر لو کیش تا لی کٹے نے مطا لبہ کیا کہ حکومت غیر امدادی نجی اسکو لوں کی بقاء کے لئے فوراً خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔

یہاں اخباری کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے لو کیش نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے مشکل حالات میں حکومت سے تسلیم شدہ غیر امدادی نجی اسکو لوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے مطا لبہ کیا کہ حکومت آن لائن تعلیم کے سلسلہ میں واضح رہنما خطوط جاری کرے۔

انہوں نے بتا یا کہ مر کزی حکومت نے اپنے ما تحت اسکولوں کے لئے تعلیمی ٹائم ٹیبل کے تعلق سے واضح رہنما خطوط جاری کئے ہیں،لیکن ریاستی حکومت نے ابتک کو ئی ہدایت نہیں دی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ کتناسبق پڑھا نا ہے، کو نسے مضا مین امسال تعلیمی سر گرمیوں میں ہیں اس کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ریاستی حکومت ایک مرتبہ طلبہ کو داخلہ دلا نے اور ایک مرتبہ فیس وصول نہ کر نے کی ہدایت دیتی ہے۔لو کیش نے بتا یا کہ دنیا بھر میں اور ریاست میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے درمیان اسکولوں کو کھولنے کے حق میں وہ نہیں ہیں۔

اس مو قع پر تنظیم کے سکریٹری ششی کمار دنڈور نے بھی خطاب کیا۔اخباری کانفرنس میں تنظیم کے نائب صدر اوما پر بھا کر،جوائنٹ سکریٹری کو ٹریش و دیگر حاضر رہے۔


Share: